2429 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقُولَ عَمِلَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آیت کریمہ: {یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا} کی تلاوت کی اور فرمایا:' کیاتم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی خبریں کیاہوں گی ؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ نے فرمایا:' اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہرمرد اورعورت کے خلاف گواہی دے گی، جوکام بھی انہوں نے زمین پرکیا ہوگا، وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام کیا'، آپ نے فرمایا:' یہی اس کی خبریں ہیں'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔