فهرس الكتاب

الصفحة 873 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

873 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِي وَهُوَ قَرِيرُ الْعَيْنِ طَيِّبُ النَّفْسِ فَرَجَعَ إِلَيَّ وَهُوَ حَزِينٌ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ إِنِّي دَخَلْتُ الْكَعْبَةَ وَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ فَعَلْتُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَكُونَ أَتْعَبْتُ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس سے نکل کر گئے، آپ کی آنکھیں ٹھنڈی تھیں اور طبیعت خوش ، پھرمیرے پاس لوٹ کر آئے ، تو غمگین اور افسردہ تھے، میں نے آپ سے (وجہ) پوچھی ،تو آپ نے فرمایا:' میں کعبہ کے اندرگیا۔ اورمیری خواہش ہوئی کہ کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا۔ میں ڈررہاہوں کہ اپنے بعد میں نے اپنی امت کوزحمت میں ڈال دیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

نوٹ: (اس کے راوی 'اسماعیل بن عبدالملک 'کثیر الوہم ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت