فهرس الكتاب

الصفحة 2082 من 3890

کتاب: طب(علاج ومعالجہ)کے احکام ومسائل

2082 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي المُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ، فَقَالَ: «اسْقِهِ عَسَلًا» فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْقِهِ عَسَلًا» فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ، اسْقِهِ عَسَلًا» فَسَقَاهُ عَسَلًا فَبَرَأَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک آدمی نے آکرعرض کیا: میرے بھائی کو دست آرہاہے ، آپ نے فرمایا:' اسے شہدپلاؤ'، چنانچہ اس نے اسے پلا یا،پھر آیا اورعرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اسے شہدپلایالیکن اس سے دست میں اوراضافہ ہوگیاہے'، رسول اللہﷺ نے فرمایا:' اسے شہدپلاؤ، اس نے اسے شہد پلایا، پھرآپ کے پاس آیا اورعرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اسے شہدپلایا لیکن اس سے دست میں اوراضافہ ہوگیا ہے، ابوسعید خدری کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' اللہ تعالیٰ (اپنے قول میں) سچاہے، اورتمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ، اس کو شہدپلاؤ'، چنانچہ اس نے شہدپلایا تو (اس بار) اچھاہوگیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت