فهرس الكتاب

الصفحة 1985 من 3890

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں

1985 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نِعِمَّا لِأَحَدِهِمْ أَنْ يُطِيعَ رَبَّهُ وَيُؤَدِّيَ حَقَّ سَيِّدِهِ يَعْنِي الْمَمْلُوكَ و قَالَ كَعْبٌ صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي مُوسَى وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' ان کے لیے کیا ہی اچھا ہے کہ اپنے رب کی اطاعت کریں اوراپنے مالک کا حق اداکریں'، آپ کے اس فرمان کا مطلب لونڈی وغلام سے تھا ۱؎ ۔

کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ اوراس کے رسول نے سچ فرمایا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابوموسیٰ اشعری اورابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: گویا وہ غلام اور لونڈی جو رب العالمین کی عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے مالک کے جملہ حقوق کو اچھی طرح سے ادا کریں ان کے لیے دوگناثواب ہے، ایک رب کی عبادت کا دوسرا مالک کا حق اداکرنے کا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت