فهرس الكتاب

الصفحة 972 من 3890

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل

972 حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الْبَصْرِيُّ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ اشْتَكَيْتَ قَالَ نَعَمْ قَالَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ وَعَيْنِ حَاسِدٍ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ وَاللَّهُ يَشْفِيكَ

ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ کے پاس آکرجبریل نے پوچھا: اے محمد! کیا آپ بیمار ہیں؟ فرمایا:ہاں، جبریل نے کہا:'بِاسْمِ اللہِ أَرْقِیکَ. مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیکَ. مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ وَعَیْنِ حَاسِدٍ، بِاسْمِ اللہِ أَرْقِیکَ، وَاللہُ یَشْفِیکَ' (میں اللہ کے نام سے آپ پردم کرتاہوں ہراس چیزسے جو آپ کو ایذاء پہنچا رہی ہے، ہرنفس کے شر سے اور ہرحاسد کی آنکھ سے ، میں اللہ کے نام سے آپ پردم کرتاہوں، اللہ آپ کو شفا عطافرمائے گا ) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت