1745 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ لَا تَنْقُشُوا عَلَيْهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ وَمَعْنَى قَوْلِهِ لَا تَنْقُشُوا عَلَيْهِ نَهَى أَنْ يَنْقُشَ أَحَدٌ عَلَى خَاتَمِهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنائی، اس میں 'محمدرسول اللہ' نقش کرایا، پھرفرمایا:' تم لوگ اپنی انگوٹھی پر یہ نقش مت کرانا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ 'لاَ تَنْقُشُوا عَلَیْہِ' کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے منع فرمایا کو ئی دوسرا اپنی انگوٹھی پر 'محمدرسول اللہ'نقش نہ کرائے ۔