فهرس الكتاب

الصفحة 730 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

730 حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَمْ يُجْمِعْ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ حَفْصَةَ حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَوْلُهُ وَهُوَ أَصَحُّ وَهَكَذَا أَيْضًا رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ الزُّهْرِيِّ مَوْقُوفًا وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَفَعَهُ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَإِنَّمَا مَعْنَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يُجْمِعْ الصِّيَامَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فِي رَمَضَانَ أَوْ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ أَوْ فِي صِيَامِ نَذْرٍ إِذَا لَمْ يَنْوِهِ مِنْ اللَّيْلِ لَمْ يُجْزِهِ وَأَمَّا صِيَامُ التَّطَوُّعِ فَمُبَاحٌ لَهُ أَنْ يَنْوِيَهُ بَعْدَ مَا أَصْبَحَ وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ

ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: 'جس نے صوم کی نیت فجر سے پہلے نہیں کرلی ، اس کا صوم نہیں ہوا' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کوہم صرف اسی سند سے مرفوع جانتے ہیں، نیزاسے نافع سے بھی روایت کیا گیا ہے انہوں نے ابن عمرسے روایت کی ہے اور اسے ابن عمرہی کا قول قراردیا ہے، اس کا موقوف ہوناہی زیادہ صحیح ہے، اور اسی طرح یہ حدیث زہری سے بھی موقوفًا مروی ہے،ہم نہیں جانتے کہ کسی نے اسے مرفوع کیا ہے یحیی بن ایوب کے سوا،۲- اس کا معنی اہل علم کے نزدیک صرف یہ ہے کہ اس کا صوم نہیں ہوتا، جو رمضان میں یا رمضان کی قضا میں یا نذر کے صیاممیں صوم کی نیت طلوع فجرسے پہلے نہیں کرتا۔ اگر اس نے رات میں نیت نہیں کی تواس کاصوم نہیں ہوا، البتہ نفل صوم میں اس کے لیے صبح ہوجانے کے بعد بھی صوم کی نیت کرنامباح ہے ۔ یہی شافعی ،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔

۱؎: بظاہریہ عام ہے فرض اورنفل دونوں قسم کے صیام کو شامل ہے لیکن جمہورنے اسے فرض کے ساتھ خاص ماناہے اورراجح بھی یہی ہے، اس کی دلیل عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے جس میں ہے کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس آتے اورپوچھتے: کیا کھانے کی کوئی چیز ہے؟ تو اگرمیں کہتی کہ نہیں تو آپ فرماتے: میں صوم سے ہوں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت