فهرس الكتاب

الصفحة 729 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

صائم کا بوس وکنارکرنا کیساہے؟​

729 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَكَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو مَيْسَرَةَ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِيلَ وَمَعْنَى لِإِرْبِهِ لِنَفْسِهِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ صوم کی حالت میں بوسہ لیتے اور اپنی بیویوں کے ساتھ لپٹ کرلیٹتے تھے، آپ اپنی جنسی خواہش پرتم میں سب سے زیادہ کنٹرول رکھنے والے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اور ' لإربہ' کے معنی 'لنفسہ ' (اپنے نفس پر ) کے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت