فهرس الكتاب

الصفحة 2046 من 3890

کتاب: طب(علاج ومعالجہ)کے احکام ومسائل

2046 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سِمَاكٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ أَوْ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّا نَتَدَاوَى بِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ وَلَكِنَّهَا دَاءٌ حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ وَشَبَابَةُ عَنْ شُعْبَةَ بِمِثْلِهِ قَالَ مَحْمُودٌ قَالَ النَّضْرُ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ وَقَالَ شَبَابَةُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرمﷺ کے پاس حاضرتھے جب سویدبن طارق یا طارق بن سویدنے آپ سے شراب کے بارے میں پوچھاتوآپ نے انہیں شراب سے منع فرمایا، سوید نے کہا: ہم لوگ تواس سے علاج کرتے ہیں، رسول اللہﷺ نے فرمایا:' وہ دوانہیں بلکہ وہ تو خود بیماری ہے'۔اس سند سے بھی وائل رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ (اس سند کے ایک راوی) نضرنے طارق بن سویدکہا اور (دوسرے راوی) شبابہ نے سوید بن طارق کہا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت