فهرس الكتاب

الصفحة 1589 من 3890

کتاب: سیر کے بیان میں

1589 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَمُرُّ بِقَوْمٍ فَلَا هُمْ يُضَيِّفُونَا وَلَا هُمْ يُؤَدُّونَ مَا لَنَا عَلَيْهِمْ مِنْ الْحَقِّ وَلَا نَحْنُ نَأْخُذُ مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ أَبَوْا إِلَّا أَنْ تَأْخُذُوا كَرْهًا فَخُذُوا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَيْضًا وَإِنَّمَا مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُمْ كَانُوا يَخْرُجُونَ فِي الْغَزْوِ فَيَمُرُّونَ بِقَوْمٍ وَلَا يَجِدُونَ مِنْ الطَّعَامِ مَا يَشْتَرُونَ بِالثَّمَنِ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ أَبَوْا أَنْ يَبِيعُوا إِلَّا أَنْ تَأْخُذُوا كَرْهًا فَخُذُوا هَكَذَا رُوِيَ فِي بَعْضِ الْحَدِيثِ مُفَسَّرًا وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِنَحْوِ هَذَا

عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول ! ہم ایسے لوگوں کے پاس سے گزرتے ہیں جونہ ہماری مہمانی کرتے ہیں، نہ ان پر جوہمارا حق ہے اسے اداکرتے ہیں، اور ہم ان سے کچھ نہیں لیتے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'اگروہ نہ دیں سوائے اس کے کہ تم زبردستی ان سے لو، تو زبردستی لے لو'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اسے لیث بن سعدنے بھی یزیدبن ابی حبیب سے روایت کیا ہے (جیسا کہ بخاری کی سند میں ہے) ، ۳- اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ صحابہ جہادکے لیے نکلتے تھے تووہ ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرتے ، جہاں کھانانہیں پاتے تھے، کہ قیمت سے خریدیں، نبی اکرمﷺنے فرمایا:' اگروہ (کھانا) فروخت کرنے سے انکار کریں سوائے اس کے کہ تم زبردستی لوتوزبردستی لے لو،۴- ایک حدیث میں اسی طرح کی وضاحت آئی ہے، عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بھی اسی طرح کا حکم دیاکرتے تھے ۱؎ ۔

۱؎: امام احمد، شوکانی اور صاحب تحفہ الاحوذی کے مطابق یہ حدیث اپنے ظاہری معنی پر محمول ہے، اس کی کوئی تاویل بلا دلیل ہے، جیسے: یہ زمن نبوت کے ساتھ خاص تھا، یا یہ کہ یہ ان اہل ذمہ کے ساتھ خاص تھا جن سے مسلمان لشکریوں کی ضیافت کرنے کی شرط لی گئی تھی، وغیرہ وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت