341 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانُوا رُكُوعًا فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَحَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں وہ لوگ صلاۃِفجر میں رکوع میں تھے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے۔
۱؎: یہ قباء کا واقعہ ہے اس میں اوراس سے پہلے والی روایت میں کوئی تعارض نہیں ہے،کیونکہ جولوگ مدینہ میں تھے انہیں یہ خبر عصر کے وقت ہی پہنچ گئی تھی (جیسے بنوحارثہ کے لوگ) اور قباء کے لوگوں کو یہ خبردیرسے دوسرے دن صلاۃِفجرمیں پہنچی۔