فهرس الكتاب

الصفحة 1079 من 3890

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل

مومن کی جان قرض کی وجہ سے اٹکی رہتی ہے جب تک کہ وہ ادانہ ہوجائے​

1079 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَفْسُ الْمُؤْمِنِ مُعَلَّقَةٌ بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ الْأَوَّلِ

اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے اٹکی رہتی ۱؎ ہے جب تک کہ اس کی ادائیگی نہ ہوجائے' ۲؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔

۱؎: یعنی اس کا معاملہ موقوف رہتاہے اس کی نجات یاہلاکت کافیصلہ نہیں کیاجاتاہے۔

۲؎: یہ خاص ہے اس شخص کے ساتھ جس کے پاس اتنامال ہو جس سے وہ قرض اداکرسکے رہاوہ شخص جس کے پاس مال نہ ہو اوروہ اس حال میں مراہواکہ قرض کی ادائیگی کا اس کاپختہ ارادہ رہا ہو توایسے شخص کے بارے میں حدیث میں واردہے کہ اس کا قرض اللہ تعالیٰ اداکردے گا۔

نوٹ: (اوپر کی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت