فهرس الكتاب

الصفحة 1319 من 3890

کتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل

اونٹ یاکوئی اورجانور قرض لینے کا بیان​

1319 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ سَمْحَ الْبَيْعِ سَمْحَ الشِّرَاءِ سَمْحَ الْقَضَاءِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'اللہ تعالیٰ بیچنے ، خریدنے اورقرض کے مطالبہ میں نرمی وآسانی کو پسند کرتاہے'۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث غریب ہے،۲- بعض لوگوں نے اس حدیث کو بسند یونس عن سعیدالمقبری عن ابی ہریرۃ روایت کی ہے،۳- اس باب میں جابر رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔

نو‎ٹ: (متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ حسن بصری کا سماع ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے، انہوں نے تدلیسًا ان سے یہ روایت کردی ہے، ملاحظہ ہو الصحیحۃ: ۸۹۰۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت