145 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ دَاودَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ التَّيَمُّمِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قَالَ فِي كِتَابِهِ حِينَ ذَكَرَ الْوُضُوءَ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَقَالَ فِي التَّيَمُّمِ فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ وَقَالَ وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا فَكَانَتْ السُّنَّةُ فِي الْقَطْعِ الْكَفَّيْنِ إِنَّمَا هُوَ الْوَجْهُ وَالْكَفَّانِ يَعْنِي التَّيَمُّمَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَذِيٌّ صَحِيحٌ
عکرمہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے تیمم کے بارے میں پوچھا گیاتوانہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جس وقت وضو کا ذکر کیا توفرمایا ' اپنے چہرے کو اور اپنے ہاتھوں کوکہنیوں تک دھوؤ'، اورتیمم کے بارے میں فرمایا: 'اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرو'، اور فرمایا: 'چوری کرنے والے مردوعورت کی سزا یہ ہے کہ ان کے ہاتھ کاٹ دو' توہاتھ کاٹنے کے سلسلے میں سنت یہ تھی کہ (پہنچے تک) ہتھیلی کاٹی جاتی ، لہذا تیمم صرف چہرے اور ہتھیلیوں ہی تک ہوگا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔
نوٹ: (سندمیں محمد بن خالدقرشی مجہول ہیں، لیکن یہ مسئلہ دیگر احادیث سے ثابت ہے) ۔