فهرس الكتاب

الصفحة 1620 من 3890

کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں

جہادکی فضیلت کا بیان​

1620 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي مَرْزُوقٌ أَبُو بَكْرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ هُوَ عَلَيَّ ضَامِنٌ إِنْ قَبَضْتُهُ أَوْرَثْتُهُ الْجَنَّةَ وَإِنْ رَجَعْتُهُ رَجَعْتُهُ بِأَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ قَالَ هُوَ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: 'اللہ عزوجل فرماتاہے: اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کاضامن میں ہوں ، اگرمیں اس کی روح قبض کروں تو اس کو جنت کا وارث بناؤں گا، اوراگرمیں اسے (اس کے گھر) واپس بھیجوں تو اجر یاغنیمت کے ساتھ واپس بھیجوں گا'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سندسے صحیح غریب ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت