فهرس الكتاب

الصفحة 1665 من 3890

کتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں

سرحدکی حفاظت کرنے والے کی فضیلت کا بیان​

1665 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ قَالَ مَرَّ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ بِشُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ وَهُوَ فِي مُرَابَطٍ لَهُ وَقَدْ شَقَّ عَلَيْهِ وَعَلَى أَصْحَابِهِ قَالَ أَلَا أُحَدِّثُكَ يَا ابْنَ السِّمْطِ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَلَى قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ وَرُبَّمَا قَالَ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ وَمَنْ مَاتَ فِيهِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَنُمِّيَ لَهُ عَمَلُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

محمدبن منکدر کہتے ہیں: سلمان فارسی رضی اللہ عنہ شرحبیل بن سمط کے پاس سے گزرے ،وہ اپنے مرابط (سرحد پر پاسبانی کی جگہ) میں تھے ، ان پر اور ان کے ساتھیوں پر وہاں رہناگراں گزررہاتھا، سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہا: ابن سمط ؟ کیا میں تم سے وہ حدیث بیان نہ کروں جسے میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا:کیوں نہیں، سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سنا: 'اللہ کی راہ میں ایک دن کی پاسبانی ایک ما ہ صوم رکھنے اورتہجدپڑھنے سے افضل ہے ، آپ نے' افضل 'کی بجائے کبھی 'خیر' (بہترہے) کا لفظ کہا: اورجو شخص اس حالت میں وفات پاگیا، وہ عذاب قبرسے محفوظ رہے گا اورقیامت تک اس کا عمل بڑھایا جائے گا ' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

۱؎: یعنی مرنے سے اس کے ثواب کا سلسلہ منقطع نہیں ہوگا، بلکہ تاقیامت جاری رہے گا۔

نوٹ: (مؤلف کی سند میں محمد بن المنکدر اور سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے ، مگر مسلم اور نسائی کی سند جو بطریق شرحبیل بن سمط ہے متصل ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت