فهرس الكتاب

الصفحة 1769 من 3890

کتاب: لباس کے احکام ومسائل

جبہ اورموزہ پہننے کا بیان​

1769 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ هُوَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَهْدَى دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُفَّيْنِ فَلَبِسَهُمَا قَالَ أَبُو عِيسَى و قَالَ إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ وَجُبَّةً فَلَبِسَهُمَا حَتَّى تَخَرَّقَا لَا يَدْرِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَذَكِيٌّ هُمَا أَمْ لَا وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَأَبُو إِسْحَقَ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ وَالْحَسَنُ بْنُ عَيَّاشٍ هُوَ أَخُو أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: دحیہ کلبی نے رسول اللہ ﷺکے لیے دوموزے تحفہ بھیجے ، چنانچہ آپ نے انہیں پہنا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے ،۲- اسرائیل نے اپنی روایت میں کہاہے ( جسے وہ بطریق عن جابر روایت کرتے ہیں) : ایک جبہ بھی بھیجا، آپ نے ان دونوں موزوں کو پہنا یہاں تک کہ وہ پھٹ گئے ، نبی اکرم ﷺ نہیں جانتے تھے کہ وہ مذبوح جانورکی کھال کے ہیں یا غیرمذبوح، ۳- ابواسحاق سبیعی کا نام سلیمان ہے، ۴- حسن بن عیاش ابوبکربن عیاش کے بھائی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت