فهرس الكتاب

الصفحة 1797 من 3890

کتاب: کھانے کے احکام ومسائل

کفار ومشرکین کے برتنوں میں کھانے کا بیان​

1797 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى بْنِ يَزِيدَ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ وَقَتَادَةَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَنَطْبُخُ فِي قُدُورِهِمْ وَنَشْرَبُ فِي آنِيَتِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَارْحَضُوهَا بِالْمَاءِ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ صَيْدٍ فَكَيْفَ نَصْنَعُ قَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُكَلَّبَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَقَتَلَ فَكُلْ وَإِنْ كَانَ غَيْرَ مُكَلَّبٍ فَذُكِّيَ فَكُلْ وَإِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَقَتَلَ فَكُلْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سوال کیا: اللہ کے رسول!ہم لوگ اہل کتاب کی سرزمین میں رہتے ہیں،کیا ہم ان کی ہانڈیوں میں کھانا پکائیں اوران کے برتنوں میں پانی پئیں؟تورسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'اگرتمہیں اس کے علاوہ کوئی برتن نہ مل سکے تو اسے پانی سے دھولو ، پھر انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! ہم شکاروالی سرزمین میں رہتے ہیں کیسے کریں؟ آپ نے فرمایا:' جب تم اپناسدھایا ہواکتاروانہ کرواوراس پر' بسم اللہ' پڑھ لو پھروہ شکارمارڈالے تواسے کھاؤ،اوراگرکتاسدھایا ہوانہ ہواورشکارذبح کردیاجائے تو اسے کھاؤ اورجب تم تیرمارو اور اس پر 'بسم اللہ' پڑھ لوپھراس سے شکارہوجائے تواسے کھاؤ'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت