فهرس الكتاب

الصفحة 1825 من 3890

کتاب: کھانے کے احکام ومسائل

گندگی کھانے والے جانورکے گوشت اوردودھ کا بیان​

1825 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُجَثَّمَةِ وَلَبَنِ الْجَلَّالَةِ وَعَنْ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے مجثمہ اور گندگی کھانے والے جانورکے دودھ اورمشک کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- محمدبن بشارکہتے ہیں: ہم سے ابن عدی نے 'عن سعید بن أبی عروبۃ عن قتادۃ عن عکرمۃ عن ابن عباس عن النبی ﷺ ' کی سند سے اسی جیسی حدیث بیان کی ہے،۳- اس باب میں عبداللہ بن عمروسے بھی حدیث مروی ہے۔

۱؎: مجثمہ: وہ جانورہے جس پر نشانہ بازی کی جائے یہاں تک کہ وہ مرجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت