1838 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ أَبُو عَبَّادٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ يَحْيَى مِنْ وَلَدِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا كَانَ الذِّرَاعُ أَحَبَّ اللَّحْمِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنْ كَانَ لَا يَجِدُ اللَّحْمَ إِلَّا غِبًّا فَكَانَ يَعْجَلُ إِلَيْهِ لِأَنَّهُ أَعْجَلُهَا نُضْجًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:رسول اللہ ﷺ کو دست کاگوشت زیادہ پسندنہیں تھا ، لیکن آپ کو یہ کبھی کبھی ملتاتھا، اس لیے آپ اسے کھانے میں جلدی کرتے تھے کیوں کہ وہ دوسرے گوشت کے مقابلہ میں جلدی گلتاہے ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف اسی سندسے جانتے ہیں۔
نوٹ: (سند میں عبدالوہاب بن یحییٰ لین الحدیث راوی ہیں ، اور متن صحیح روایات کے خلاف ہے)