فهرس الكتاب

الصفحة 1874 من 3890

کتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل

ان غلوں اورپھلوں کابیان جن سے شراب بنائی جاتی ہے​

1874 وَرَوَى أَبُوحَيَّانَ التَّيْمِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: إِنَّ مِنْ الْحِنْطَةِ خَمْرًا فَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ.

حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِنَّ مِنْ الْحِنْطَةِ خَمْرًا بِهَذَا. وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، وَ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: لَمْ يَكُنْ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ مُهَاجِرٍ بِالْقَوِيِّ الْحَدِيثِ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ أَيْضًا عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ.

عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: شراب گیہوں سے بنائی جاتی ہے، پھرانہوں نے پوری حدیث بیان کی ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عمربن خطاب سے روایت ہے کہ گیہوں سے شراب بنائی جاتی ہے ، یہ ابراہیم بن مہاجر کی روایت سے زیادہ صحیح ہے ۱؎ ،۲- علی بن مدینی کہتے ہیں:یحیی بن سعید نے کہا: ابراہیم بن مہاجر حدیث بیان کرنے میں قوی نہیں ہیں،۳- یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی نعمان بن بشیرسے آئی ہے۔

۱؎: یعنی سابقہ حدیث نمبر ( ۱۸۷۲) سے زیادہ صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت