فهرس الكتاب

الصفحة 1977 من 3890

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں

لعنت کابیان​

1977 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيءِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' مومن طعنہ دینے والا ، لعنت کرنے والا، بے حیا اور بدزبان نہیں ہوتا ہے ' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے ،۲- یہ حدیث عبداللہ سے دوسری سند سے بھی آئی ہے۔

۱؎: اس حدیث میں مومن کی خوبیاں بیان کی گئی ہیں کہ مومن کامل نہ تو کسی کو حقیروذلیل سمجھتاہے ، نہ ہی کسی کی لعنت وملامت کرتا ہے ، اور نہ ہی کسی کو گالی گلوج دیتاہے، اسی طرح چرب زبانی ، زبان درازی اور بے حیائی جیسی مذموم صفات سے بھی وہ خالی ہوتا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت