2000 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ حَتَّى يُكْتَبَ فِي الْجَبَّارِينَ فَيُصِيبُهُ مَا أَصَابَهُمْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' انسان ہمیشہ اپنے آپ کو تکبر (گھمنڈ) کی طرف لے جاتاہے ، یہاں تک کہ ظالموں کی فہرست میں اس کا نام لکھ دیاجاتاہے ، اور اس لیے اسے وہی عذاب لاحق ہوتا ہے جوظالموں کو لا حق ہوا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
نوٹ: (سندمیں عمر بن راشد ضعیف راوی ہیں)