فهرس الكتاب

الصفحة 2279 من 3890

کتاب: خواب کے آداب واحکام

خواب کی تعبیرکابیان​

2279 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يُحَدِّثْ بِهَا فَإِذَا حَدَّثَ بِهَا وَقَعَتْ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَزِينٍ الْعُقَيْلِيُّ اسْمُهُ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ وَرَوَى حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ فَقَالَ عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ و قَالَ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ وَهَذَا أَصَحُّ

ابورزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' مسلمان کاخواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتاہے اورخواب کی جب تک تعبیرنہ بیان کی جائے وہ ایک پرندے کے پنجہ میں ہوتاہے پھرجب تعبیربیان کردی جاتی ہے تووہ واقع ہوجاتا ہے '۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- ابورزین عقیلی کا نام لقیط بن عامرہے ، ۳- حماد بن سلمہ نے اسے یعلی بن عطاء سے روایت کرتے ہوے 'وکیع بن حدس'کہا ہے جب کہ شعبہ ، ابوعوانہ اورہشیم نے اسے یعلی بن عطاسے روایت کرتے ہوے 'وکیع بن عدس'کہا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت