فهرس الكتاب

الصفحة 2294 من 3890

کتاب: خواب کے آداب واحکام

نبی اکرمﷺ کاخواب میں ترازواورڈول دیکھنے کابیان​

2294 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى بِنَا الصُّبْحَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ وَقَالَ: «هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا» . «هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَيُرْوَى هَذَا الحَدِيثُ عَنْ عَوْفٍ، وَجَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قِصَّةٍ طَوِيلَةٍ،» وَهَكَذَا رَوَى لَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، هَذَا الحَدِيثَ عَنْ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ، مُخْتَصَرًا""

سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جب ہمیں فجر پڑھاکرفارغ ہوتے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اورفرماتے:' کیا تم میں سے کسی نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے؟ '۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- یہ حدیث ایک طویل قصے کے ضمن میں عوف اورجریربن حازم سے مروی ہے ، جسے یہ دونوں رجاء سے ،رجاء سمرہ سے اورسمرہ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں ۳- محمدبن بشارنے اسی طرح یہ حدیث وہب بن جریر سے اختصارکے ساتھ روایت کی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت