فهرس الكتاب

الصفحة 2303 من 3890

کتاب: شہادت( گواہی) کے احکام ومسائل

سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب​

2303 حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ وَلَا يُسْتَشْهَدُ، وَيَحْلِفَ الرَّجُلُ وَلَا يُسْتَحْلَفُ» وَمَعْنَى حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ الشُّهَدَاءِ الَّذِي يَأْتِي بِشَهَادَتِهِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا، هُوَ عِنْدَنَا إِذَا أُشْهِدَ الرَّجُلُ عَلَى الشَّيْءِ أَنْ يُؤَدِّيَ شَهَادَتَهُ وَلَا يَمْتَنِعَ مِنَ الشَّهَادَةِ، هَكَذَا وَجْهُ الحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ العِلْمِ""

"عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' سب سے اچھے اوربہترلوگ ہمارے زمانے والے ہیں،پھروہ لوگ جوان کے بعدہوں گے ،پھروہ لوگ جو ان کے بعدہوں گے ، پھرجھوٹ عام ہوجائے گا یہاں تک کہ آدمی گواہی طلب کیے بغیرگواہی دے گا ، اورقسم کھلائے بغیر قسم کھائے گا'۔"

اورنبی اکرمﷺ کی وہ حدیث کہ سب سے بہترگواہ وہ ہے ، جوگواہی طلب کیے بغیر گواہی دے تواس کا مفہوم ہمارے نزدیک یہ ہے کہ جب کسی سے کسی چیز کی گواہی (حق بات کی خاطر) دلوائی جائے تووہ گواہی دے ، گواہی دینے سے بازنہ رہے ، بعض اہل علم کے نزدیک دونوں حدیثوں میں تطبیق کی یہی صورت ہے۔""

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت