ہر قریب رہنے والے'آسانی کرنے والے اور باوقار سنجیدہ کی فضیلت
حارث بن سوید کہتے ہیں کہ ہم سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دوحدیثیں بیان کیں ، ایک اپنی طرف سے اور دوسری نبی اکرم ﷺ کی طرف سے (یعنی ایک موقوف اور دوسری مرفوع) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: مومن اپنے گناہ کو ایسادیکھتا ہے گویاوہ پہاڑ کی جڑ میں ہے۔ڈرتاہے کہ اس پر وہ گر نہ پڑے ۱؎ ، اور فاجر اپنے گناہ کو ایک مکھی کے مانند دیکھتاہے جو اس کی ناک پر بیٹھی ہوئی ہے، اس نے ہاتھ سے اشارہ کیا اور وہ اڑگئی ۲؎ ۔