فهرس الكتاب

الصفحة 2509 من 3890

کتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں

ہر قریب رہنے والے'آسانی کرنے والے اور باوقار سنجیدہ کی فضیلت

2509 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ دَرَجَةِ الصِّيَامِ وَالصَّلَاةِ وَالصَّدَقَةِ قَالُوا بَلَى قَالَ صَلَاحُ ذَاتِ الْبَيْنِ فَإِنَّ فَسَادَ ذَاتِ الْبَيْنِ هِيَ الْحَالِقَةُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَيُرْوَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ هِيَ الْحَالِقَةُ لَا أَقُولُ تَحْلِقُ الشَّعَرَ وَلَكِنْ تَحْلِقُ الدِّينَ

ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتادوں جودرجہ میں صلاۃ ، صوم اور صدقہ سے بھی افضل ہے، صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں ؟ ضرور بتایئے' ، آپ نے فرمایا: 'وہ آپس میں میل جول کرادینا ہے ۱؎ اس لیے کہ آپس کی پھوٹ دین کو مونڈنے والی ہے'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا:' یہی چیز مونڈنے والی ہے۔میں یہ نہیں کہہ رہاہوں کہ سرکا بال مونڈنے والی ہے بلکہ دین کو مونڈ نے والی ہے'۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت