ہر قریب رہنے والے'آسانی کرنے والے اور باوقار سنجیدہ کی فضیلت
2515 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' کوئی شخص مومن کامل نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ انپے بھائی کے لیے وہی پسند کرے جو اپنی ذات کے لیے پسند کرتاہے ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔