فهرس الكتاب

الصفحة 2728 من 3890

کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب واحکام

مصافحہ کابیان​

2728 حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ مِنَّا يَلْقَى أَخَاهُ أَوْ صَدِيقَهُ أَيَنْحَنِي لَهُ قَالَ لَا قَالَ أَفَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ قَالَ لَا قَالَ أَفَيَأْخُذُ بِيَدِهِ وَيُصَافِحُهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے پوچھا: اللہ کے رسول!ہمارا آدمی اپنے بھائی سے یا اپنے دوست سے ملتاہے تو کیا وہ اس کے سامنے جھکے؟ آپ نے فرمایا:' نہیں'، اس نے پوچھا:کیا وہ اس سے چمٹ جائے اور اس کا بوسہ لے؟ آپ نے فرمایا:' نہیں'، اس نے کہا: پھر توو ہ اس کاہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے، آپ نے فرمایا:'ہاں' (بس اتنا ہی کافی ہے) ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت