2843 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ القَطَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُنْذِرٌ وَهُوَ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ وُلِدَ لِي بَعْدَكَ أُسَمِّيهِ مُحَمَّدًا وَأُكَنِّيهِ بِكُنْيَتِكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ: «فَكَانَتْ رُخْصَةً لِي» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ""
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول !آپ کاکیا خیال ہے اگر آپ کے انتقال کے بعدمیرے یہاں لڑکا پیداہوتوکیا میں اس کانام محمداور اس کی کنیت آپ کی کنیت پررکھ سکتاہوں؟ آپ نے فرمایا:' ہاں'۔ (ایساکرسکتے ہو) علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ صرف میرے لیے رخصت واجازت تھی'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔