سورہ فاتحہ کی قرأت کابیان
2928 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَأُرَاهُ قَالَ وَعُثْمَانَ كَانُوا يَقْرَءُونَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَذَا الشَّيْخِ أَيُّوبَ بْنِ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيِّ وَقَدْ رَوَى بَعْضُ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانُوا يَقْرَءُونَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ وَرَوَى عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانُوا يَقْرَءُونَ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ، ابوبکروعمر رضی اللہ عنہما (راوی زہری کہتے ہیں کہ) اورمیرا خیال ہے کہ انس رضی اللہ عنہ نے عثمان رضی اللہ عنہ کابھی نام لیا کہ یہ سب لوگ'مالک یوم الدین' پڑھتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث غریب ہے ،۲- ہم اسے صرف زہری کی روایت سے جسے وہ انس بن مالک سے روایت کرتے ہیں صرف اس شیخ یعنی ایوب بن سوید رملی کی روایت سے ہی جانتے ہیں،۳- زہری کے بعض اصحاب (تلامذہ) نے یہ حدیث زہری سے (مرسلًا) روایت کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ اور ابوبکر وعمر 'مالک یوم الدین' پڑھتے تھے۔ اور عبدالرزاق نے معمر سے، معمر نے زہری سے اورزہری نے سعید بن مسیب سے (مرسلًا) روایت کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ اور ابوبکر وعمر'مالک یوم الدین' پڑھتے تھے، (یعنی: اس کو مرفوعًا صرف ایوب بن سویدہی نے روایت کیاہے، اوروہ ضعیف ہیں) ۔