2956 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا قَالَ دَخَلُوا مُتَزَحِّفِينَ عَلَى أَوْرَاكِهِمْ أَيْ مُنْحَرِفِينَ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ: {وَادْخُلُواْ الْبَابَ سُجَّدًا} ۱؎ کے بارے میں فرمایا: '' بنی اسرائیل چوتڑ کے بل کھسکتے ہوئے داخل ہوئے''۔ ۲۹۵۶/۱- اور اسی سند کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (آیت) {فَبَدَّلَ الَّذِینَ ظَلَمُواْ قَوْلًا غَیْرَ الَّذِی قِیلَ لَہُمْ } ۲؎ کے بارے میں یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: '' بنی اسرائیل نے {حَبَّۃٌ فِی شَعْرَۃٍ } ۳؎ کہا۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔