فهرس الكتاب

الصفحة 3162 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ مریم سے بعض آیات کی تفسیر​

3162 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ قَال سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ يَقُولُ جِئْتُ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ السَّهْمِيَّ أَتَقَاضَاهُ حَقًّا لِي عِنْدَهُ فَقَالَ لَا أُعْطِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ فَقُلْتُ لَا حَتَّى تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ وَإِنِّي لَمَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ إِنَّ لِي هُنَاكَ مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيكَ فَنَزَلَتْ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا الْآيَةَ حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ نَحْوَهُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

مسروق کہتے ہیں: میں نے خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں عاص بن وائل سہمی (کافر) کے پاس اس سے اپنا ایک حق لینے کے لیے گیا، اس نے کہا:جب تک تم محمد (ﷺ کی رسالت ) کا انکار نہیں کردیتے میں تمہیں دے نہیں سکتا۔ میں نے کہا:نہیں، میں رسول اللہ ﷺ کی نبوت ورسالت کا انکار نہیں کرسکتا۔ چاہے تم یہ کہتے کہتے مرجاؤ۔ پھرزندہ ہو پھر یہی کہو۔ اس نے پوچھاکیا: میں مروں گا؟ پھر زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا ؟ میں نے کہا: ہاں، اس نے کہا: وہاں بھی میرے پاس مال ہوگا ، اولاد ہوگی ، اس وقت میں تمہارا حق تمہیں لوٹا دوں گا۔ اس موقع پر آیت {أَفَرَأَیْتَ الَّذِی کَفَرَ بِآیَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَیَنَّ مَالًا وَوَلَدًا} ۱؎ نازل ہوئی۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اس سندسے بھی ابومعاویہ نے اسی طرح اعمش سے روایت کی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت