319 وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا صَغِيرًا كَانَ أَوْ كَبِيرًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى قَيْسٍ عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا
انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' جس نے اللہ کے لیے کوئی مسجد بنائی ، چھوٹی ہویا بڑی ، اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا'۔
نوٹ: (سندمیں عبدالرحمن مولیٰ قیس مجہول ، اور زیادالنمیری' ضعیف ہیں)