فهرس الكتاب

الصفحة 3227 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ یٓس سے بعض آیات کی تفسیر​

3227 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ حِينَ غَابَتْ الشَّمْسُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَدْرِي يَا أَبَا ذَرٍّ أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَذْهَبُ فَتَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ فَيُؤْذَنُ لَهَا وَكَأَنَّهَا قَدْ قِيلَ لَهَا اطْلُعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا قَالَ ثُمَّ قَرَأَ وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا قَالَ وَذَلِكَ فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں مسجد میں سورج ڈوبنے کے وقت داخل ہوا ، آپ وہاں تشریف فرماتھے۔ آپ نے فرمایا:' ابوذر!کیا تم جانتے ہو یہ (سورج) کہاں جاتاہے؟'، ابوذر کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی کومعلوم ، آپ نے فرمایا:' وہ جاکر سجدہ کی اجازت مانگتاہے تو اسے اجازت دے دی جاتی ہے گویا کہ اس سے کہاجاتاہے وہیں سے نکلو جہاں سے آئے ہو۔ پھر وہ (قیامت کے قریب) اپنے ڈوبنے کی جگہ سے نکلے گا ۔ ابوذر کہتے ہیں:پھر آپ نے {وَذَلِکَ مُسْتَقَرٌّ لَہَا} (یہی اس کے ٹھہر نے کی جگہ ہے) پڑھا ۔ راوی کہتے ہیں: یہی عبداللہ بن مسعود کی قرأت ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت