فهرس الكتاب

الصفحة 3250 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ حم سجدہ(فصلت) سے بعض آیات کی تفسیر​

3250 حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسُ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ الْقُطَعِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا قَالَ قَدْ قَالَ النَّاسُ ثُمَّ كَفَرَ أَكْثَرُهُمْ فَمَنْ مَاتَ عَلَيْهَا فَهُوَ مِمَّنْ اسْتَقَامَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ سَمِعْتُ أَبَا زُرْعَةَ يَقُولُ رَوَى عَفَّانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ حَدِيثًا وَيُرْوَى فِي هَذِهِ الْآيَةِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَعْنَى اسْتَقَامُوا

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے آیت {إِنَّ الَّذِینَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا} ( فصلت:30) ۱؎ پڑھی، آپ نے فرمایا:' بہتوں نے تو 'ربنا اللہ ' کہنے کے باوجود بھی کفرکیا ، سنو جو اپنے ایمان پر آخروقت تک قائم رہ کر مرا وہ استقامت کاراستہ اختیار کرنے والوں میں سے ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۳- میں نے ابوزرعہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ عفان نے عمروبن علی سے ایک حدیث روایت کی ہے،۴- اس آیت کے سلسلے نبی اکرمﷺاور ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما سے' استقاموا 'کا معنی مروی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت