فهرس الكتاب

الصفحة 3269 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ حجرات سے بعض آیات کی تفسیر​

3269 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّيَّانِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ قَرَأَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللَّهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنْ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ قَالَ هَذَا نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوحَى إِلَيْهِ وَخِيَارُ أَئِمَّتِكُمْ لَوْ أَطَاعَهُمْ فِي كَثِيرٍ مِنْ الْأَمْرِ لَعَنِتُوا فَكَيْفَ بِكُمْ الْيَوْمَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ سَأَلْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ عَنْ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّيَّانِ فَقَالَ ثِقَةٌ

ابونضرہ کہتے ہیں کہ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے آیت: {وَاعْلَمُوا أَنَّ فِیکُمْ رَسُولَ اللَّہِ لَوْ یُطِیعُکُمْ فِی کَثِیرٍ مِّنَ الأَمْرِ لَعَنِتُّمْ} (الحجرات:7) ۱؎ تلاوت کی اور اس کی تشریح میں کہا: یہ تمہارے نبی اکرمﷺہیں ، ان پر وحی بھیجی جاتی ہے اور اگر وہ بہت سارے معاملات میں تمہاری امت کے چیدہ لوگوں کی اطاعت کرنے لگیں گے توتم تکلیف میں مبتلا ہوجاتے، چنانچہ (آج) اب تمہاری باتیں کب اور کیسے مانی جاسکتی ہیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲- علی بن مدینی کہتے ہیں: میں نے یحییٰ بن سعید قطان سے مستمر بن ریان کے بارے میں پوچھا توانہوں نے کہا:وہ ثقہ ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت