3277 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَأَلْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ عَنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَقَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى جِبْرِيلَ وَلَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ
شیبانی کہتے ہیں: میں نے زر بن حبیش سے آیت: {فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ أَوْ أَدْنَی} (النجم:9) ۱؎ کی تفسیر پوچھی توانہوں نے کہا: مجھے ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے خبردی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جبرئیل کو دیکھا اور ان کے چھ سو پر تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔