فهرس الكتاب

الصفحة 328 من 3890

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل

مسجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت​

328 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلاَّلُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ: نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِمَعْنَاهُ. هَكَذَا قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ ﷺ. وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ

اس سندسے بھی ابوہریرہ کے واسطہ سے نبی اکرمﷺ سے اسی مفہوم کے ساتھ مروی ہے جیسے ابوسلمہ کی حدیث ہے جسے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے۔

اسی طرح کہاہے عبدالرزاق نے وہ روایت کرتے ہیں کہ سعیدبن المسیب سے اورسعیدبن مسیب نے بواسطہ ابوہریرہ سے اورابوہریرہ نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے اوریہ یزید بن زریع کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۱؎ ۔

۱؎: یعنی عبدالرزاق کااپنی روایت میں'عن سعیدبن المسیب عن ابی ہریرہ' کہنایزیدبن زریع کی روایت میں 'عن ابی سلمہ عن ابی ہریرہ' کہنے سے زیادہ صحیح ہے کیونکہ سفیان نے عبدالرزاق کی متابعت کی ہے، ان کی روایت میں بھی 'عن سعید بن المسیب عن ابی ہریرہ 'ہی ہے، جیساکہ اگلی روایت میں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت