فهرس الكتاب

الصفحة 3286 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ قمر سے بعض آیات کی تفسیر​

3286 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَأَلَ أَهْلُ مَكَّةَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آيَةً فَانْشَقَّ الْقَمَرُ بِمَكَّةَ مَرَّتَيْنِ فَنَزَلَتْ اقْتَرَبَتْ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ إِلَى قَوْلِهِ سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ يَقُولُ ذَاهِبٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اہل مکہ نے نبی اکرمﷺسے نشانی (معجزہ) کا مطالبہ کیا جس پر مکہ میں چاند دوبار دوٹکڑے ہوا، اس پر آیت {اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ} سے لے کر { سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ} نازل ہوئی ، راوی کہتے ہیں: {سِحْرٌ مُسْتَمِرٌّ } میں مستمر کا مطلب ہے 'ذاہب' (یعنی وہ جادوجوچلاآرہاہو)

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت