فهرس الكتاب

الصفحة 3294 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ واقعہ سے بعض آیات کی تفسیر​

3294 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ قَالَ ارْتِفَاعُهَا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَمَسِيرَةُ مَا بَيْنَهُمَا خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ رِشْدِينَ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ وَارْتِفَاعُهَا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ قَالَ ارْتِفَاعُ الْفُرُشِ الْمَرْفُوعَةِ فِي الدَّرَجَاتِ وَالدَّرَجَاتُ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے آیت کریمہ: {وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ } ۱؎ کے سلسلے میں فرمایا:' ان بچھونوں کی اونچائی اتنی ہے جنتا آسمان وزمین کے درمیان کا فاصلہ ہے اور ان کے درمیان چلنے کی مسافت پانچ سوسال کی ہے'۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف رشدین کی روایت سے جانتے ہیں،۲- بعض اہل علم کہتے ہیں:اس حدیث میں'ارتفاعہا کما بین السماء والأرض' کا مفہوم یہ ہے کہ بچھونوں کی اونچائی درجات کی بلندی کے مطابق ہوگی اور ہردودرجے کے درمیان کا فاصلہ اتناہوگا جتناآسمان وزمین کے درمیان کا فاصلہ ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت