3335 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ حَمَّادٌ هُوَ عِنْدَنَا مَرْفُوعٌ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَ يَقُومُونَ فِي الرَّشْحِ إِلَى أَنْصَافِ آذَانِهِمْ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ آیت {یَوْمَ یَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِینَ} ۱؎ کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ لو گ آدھے کانوں تک پسینے میں شرابور ہوں گے۔
حماد کہتے ہیں: یہ حدیث ہمارے نزدیک مرفوع ہے۔