فهرس الكتاب

الصفحة 3349 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

سورہ اقرأ باسم ربک سے بعض آیات کی تفسیر​

3349 حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فَجَاءَ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ أَلَمْ أَنْهَكَ عَنْ هَذَا أَلَمْ أَنْهَكَ عَنْ هَذَا أَلَمْ أَنْهَكَ عَنْ هَذَا فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزَبَرَهُ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ إِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا بِهَا نَادٍ أَكْثَرُ مِنِّي فَأَنْزَلَ اللَّهُ فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَوَاللَّهِ لَوْ دَعَا نَادِيَهُ لَأَخَذَتْهُ زَبَانِيَةُ اللَّهِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ وَفِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ صلاۃ پڑھ رہے تھے کہ ابوجہل آگیا، اس نے کہا: میں نے تمہیں اس (صلاۃ) سے منع نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے تجھے اس (صلاۃ ) سے منع نہیں کیا تھا؟ نبی اکرم ﷺ نے صلاۃ سے سلام پھیرا اور اسے ڈانٹا ، ابوجہل نے کہا: تجھے خوب اچھی طرح معلوم ہے کہ مجھ سے زیادہ کسی کے ہمنشیں نہیں ہیں، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی {فَلْیَدْعُ نَادِیَہُ سَنَدْعُ الزَّبَانِیَۃَ} ۱؎ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:قسم اللہ کی ! اگر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلالیتا تو عذاب پرمتعین اللہ کے فرشتے اسے دھردبوچتے۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے،۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت