اسی بیان میں
3445 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُسَافِرَ فَأَوْصِنِي قَالَ عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالتَّكْبِيرِ عَلَى كُلِّ شَرَفٍ فَلَمَّا أَنْ وَلَّى الرَّجُلُ قَالَ اللَّهُمَّ اطْوِ لَهُ الْأَرْضَ وَهَوِّنْ عَلَيْهِ السَّفَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
"ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! میں سفرپر نکلنے کا ارادہ کررہا ہوں تو آپ مجھے کچھ وصیت فرمادیجئے،آپ نے فرمایا:' میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتاہوں اور نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں کہیں بھی اونچائی وبلندی پر چڑھو اللہ کی تکبیر پڑھو، (اللہ اکبرکہتے رہو) پھر جب آدمی پلٹ کر سفر پر نکلا تو آپ نے فرمایا: ' اللَّہُمَّ اطْوِ لَہُ الأَرْضَ وَہَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ ' ۱؎ ۔"
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔""