3477 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِيُّ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّ عَمْرَو بْنَ مَالِكٍ الْجَنْبِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ يَقُولُ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَدْعُو فِي صَلَاتِهِ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَجِلَ هَذَا ثُمَّ دَعَاهُ فَقَالَ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِتَحْمِيدِ اللَّهِ وَالثَّنَاءِ عَلَيْهِ ثُمَّ لْيُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ لْيَدْعُ بَعْدُ بِمَا شَاءَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
فضالہ بن عیبد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو صلاۃکے اندر ۱؎ دعاکرتے ہوئے سنا، اس نے نبی اکرم ﷺ پرصلاۃ ( درود) نہ بھیجا ، نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:' اس نے جلدی کی، پھرآپ نے اسے بلایا، اوراس سے اور اس کے علاوہ دوسروں کو خطاب کرکے کہا، جب تم میں سے کوئی بھی صلاۃ پڑھ چکے ۲؎ تو اسے چاہیے کہ وہ پہلے اللہ کی حمد وثنا بیان کرے ، پھر نبی اکرم ﷺ پر صلاۃ ( درود) بھیجے ، پھر اس کے بعدوہ جو چاہے دعامانگے'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔