فهرس الكتاب

الصفحة 3771 من 3890

کتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں

َجعْفَرِ بْنِ أَبِی طَالِب کے مناقب

3771 حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ حَدَّثَنَا رَزِينٌ قَالَ حَدَّثَتْنِي سَلْمَى قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ تَبْكِي فَقُلْتُ مَا يُبْكِيكِ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْنِي فِي الْمَنَامِ وَعَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ التُّرَابُ فَقُلْتُ مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ شَهِدْتُ قَتْلَ الْحُسَيْنِ آنِفًا قَالَ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

سلمیٰ کہتی ہیں کہ میں ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی ،وہ رورہی تھیں، میں نے پوچھا: آپ کیوں رورہی ہیں؟ وہ بولیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے (یعنی خواب میں ) آپ کے سراور داڑھی پر مٹی تھی، تو میں نے عرض کیا: آپ کو کیاہوا ہے؟ اللہ کے رسول ! تو آپ نے فرمایا:' میں حسین کاقتل ابھی ابھی دیکھا ہے '۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت