3782 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أَسَامَةَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ الْبَرَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ حَسَنًا وَحُسَيْنًا فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو فرمایا:' اے اللہ ! میں ان دونوں سے محبت کرتاہوں ،تو بھی ان دونوں سے محبت فرما'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔