فهرس الكتاب
کتاب: سفر کے احکام ومسائل
سفر میں قصرصلاۃ پڑھنے کا بیان
546 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَبِذِي الْحُلَيْفَةِ الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ مدینہ میں چار رکعتیں پڑھیں ۱؎ اور ذی الحلیفہ ۲؎ میں دورکعتیں پڑھیں۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
۱؎: جب حج کے لیے مدینہ سے نکلے تومسجدنبوی میں چارپڑھی، جب مدینہ سے نکل کر ذوالحلیفہ میقات پر پہنچے تووہاں دوقصر کرکے پڑھی ۔
۲؎: ذوالحلیفہ: مدینہ سے جنوب میں مکہ کے راستہ میں لگ بھگ دس کیلومیٹرپرواقع ہے ، یہ اہل مدینہ کی میقات ہے۔