فهرس الكتاب

الصفحة 562 من 3890

کتاب: سفر کے احکام ومسائل

گرہن کی صلاۃ میں قرأت کا طریقہ​

562 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عِبَادٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كُسُوفٍ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ

سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ہمیں گرہن کی صلاۃ پڑھائی توہم آپ کی آوازنہیں سن پارہے تھے ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- سمرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے، ۳- بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں۔ اور یہی شافعی کا بھی قول ہے۔

۱؎: ایک تویہ حدیث ضعیف ہے ، دوسرے'آواز نہیں سننا'اس لیے بھی ہوسکتاہے کہ سمرہ رضی اللہ عنہ آپﷺ سے دور کھڑے ہوں۔

نوٹ: (سندمیں 'ثعلبہ' لین الحدیث ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت